مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک سمندرکی سطح آٹھ فٹ تک بلند ہوسکتی ہے ،جس کے نتیجے میں 60 لاکھ امریکی بے گھر ہوسکتے ہیں ۔ سائنس دانوں کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث قطب شمالی پر درجہ حرارت عالمی اوسط کی نسبت دوگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے، جس سے اس صدی کے آخر تک سمندروں کی سطح آٹھ فٹ دو انچ تک بڑھ سکتی ہے۔
سمندروں کی سطح میں اضافے کا یہ اندازہ اس سے پہلےلگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ سمندروں اور موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق سمندروں کی سطح میں حالیہ اضافہ قطب شمالی میں برف کی تیزی سے پگھلنے کی وجہ سے ہورہا ہے جبکہ مستقبل میں یہ اور زیادہ اثرانداز ہوگا۔
ماہرین کے مطابق سمندر کی سطح میں آٹھ فٹ تک اضافے کے باعث امریکہ میں بسنے والے ساٹھ لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔
ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک سمندرکی سطح آٹھ فٹ تک بلند ہوسکتی ہے ،جس کے نتیجے میں 60 لاکھ امریکی بے گھر ہوسکتے ہیں ۔
News ID 1869961
آپ کا تبصرہ